Mar ۱۱, ۲۰۱۹ ۲۰:۵۷ Asia/Tehran
  • پناہ گزین روہنگیا مسلمانوں کے لئے نئے بحران پر اقوام متحدہ کا انتباہ

میانمار میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی رپورٹر نے روہنگیا مسلمانوں کو ایک دور افتادہ جزیرے میں منتقل کرنے کے حکومت بنگلہ دیش کے منصوبے کے منفی نتائج پر خبردار کیا ہے۔

میانمارمیں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی رپورٹرنے پیر کے روز ایک بیان میں اپریل کے مہینے میں تیئیس ہزار سے زائد روہنگیا پناہ گزیں مسلمانوں کو ایک دور افتادہ جزیرے میں منتقل کرنے کے سلسلے میں حکومت بنگلہ دیش کے منصوبے پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا۔

یانگھی لی نے کہا کہ بنگلہ دیش کے اس اقدام سے روہنگیا پناہ گزین مسلمانوں کے لئے ایک اور بحران شروع ہو جائے گا۔انھوں نے کہا کہ تشدد و انسان دوستانہ امداد کے فقدان کی بنا پر نومبر دو ہزار سترہ سے اب تک دس ہزار سے زائد روہنگیا مسلمان، صوبے رخین میں اپنا گھربار چھوڑ چکے ہیں۔انھوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ وہ میانمار میں بھیانک قتل عام کے بارے میں کیس تیار کر کے اسے بین الاقوامی عدالت میں پیش کرے۔

میانمار میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی رپورٹر نے حکومت میانمار سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ اس سلسلے میں بین الاقوامی عدالت کی صلاحیت کا اعتراف کرے۔

ٹیگس