Mar ۱۳, ۲۰۱۹ ۰۸:۱۱ Asia/Tehran
  • بچوں سے زیادتی، پوپ فرانسس کے مشیرکو6 سال کی سزا

بچوں سےزیادتی میں ملوث ویٹی کن کےسابق وزیرخزانہ اور پوپ فرانسس کے مشیرآسٹریلوی کارڈینل جارج پیل کو6 برس قید کی سزا سنادی گئی۔

بچوں سے زیادتی کاانکشاف سامنےآنے پر پوپ فرانسس نے کارڈینل جارج پیل کوعہدے سےہٹادیا تھا۔

کارڈینل پیل بچوں سےزیادتی کےمقدمے میں سزاپانے والا اعلیٰ ترین کیتھولک عہدیدار ہے۔

کارڈینل نے بچوں کوانیس سونوےمیں اس وقت زیادتی کا نشانہ بنایا تھاجب وہ میلبورن میں آرچ بشپ تھے۔کارڈینل پیل نے 2بچوں کوزیادتی کا نشانہ بنایا تھا،ایک متاثرہ بچہ 2014ءمیں انتقال کرچکا۔

77 سالہ کارڈینل پیل نے اعتراف جرم سےانکار کرتے ہوئے فیصلہ کورٹ آف اپیل میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا۔

واضح رہے کہ گرجا گھروں میں بچوں کے جنسی استحصال پر پوپ فرانسس نے سخت رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بچوں سے جنسی زیادتی میں ملوث افراد شیطان کے آلہ کار ہیں، گرجا گھروں کو بچوں کے لیے محفوظ بنانے اور ایسے واقعات دوبارہ نہ ہونے کے لیے آگاہی بڑھانے اور حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ضرورت ہے۔

 

ٹیگس