Mar ۱۳, ۲۰۱۹ ۲۰:۰۱ Asia/Tehran
  • امریکہ، میزائل پروگرام کے لیے تیرہ ارب ساٹھ کروڑ ڈالر کی رقم مختص

امریکی وزارت جنگ پینٹاگون نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں تیرہ ارب ساٹھ کروڑ ڈالر کی رقم میزائل پروگرام کی ترقی کے لیے مختص کی ہے۔

واشنگٹن میں پینٹاگون کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ رقم میزائلوں کو اپ گریڈ اور خلائی میزائل پروگرام کو توسیع دینے پر خرچ کی جائے گی۔ بیان میں دعوی کیا گیا ہے کہ دشمن کے ممکنہ میزائل حملوں کو روکنے کے لیے لازمی دفاعی نظام کی تیاری پینٹاگون کی ذمہ داری ہے۔بیان کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرینی فوج کی تقویت کے لیے بھی دو سو پچاس ملین ڈالرکا بجٹ مختص کرنے کی درخواست کی ہے۔وائٹ ہاؤس نے سن دوہزار بیس کے دفاعی بجٹ کے لیے سات سو پچاس ارب ڈالر رقم مختص کرنے کی درخواست کی ہے جو رواں سال کے  دفاعی بجٹ کے مقابلے میں چار اعشاریہ سات فی زیادہ ہے۔

ٹیگس