Mar ۱۴, ۲۰۱۹ ۱۹:۱۳ Asia/Tehran
  • بریگزٹ پر دوبارہ مذاکرات ناممکن

فرانس کے صدر میکرون نے برطانوی پارلیمنٹ میں سمجھوتے کے بغیر بریگزٹ کی مخالفت کئے جانے پر کہا ہے کہ اس سمجھوتے پر دوبارہ مذاکرات نہیں کئے جائیں گے۔

امانوئل میکرون نے کہا برطانیہ، نئی مہلت کا خواہاں ہے اور مہلت کی درخواست کا ممکنہ طور پر یورپی یونین کے ماہرین کی جانب سے جائزہ لیا جا سکتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ برطانیہ کو اس سلسلے میں وضاحت کرنا ہو گی۔ واضح رہے کہ برطانیہ کو یورپی یونین سے انتیس مارچ تک باہر نکلنے کا عمل مکمل کرنا ہے۔

 یہ ایسی حالت میں ہے کہ برطانوی پارلیمنٹ کے اراکین نے سمجھوتے کے بغیر یورپی یونین سے برطانیہ کی علیحدگی کے بل کو مسترد کر دیا ہے۔

ٹیگس