Mar ۱۵, ۲۰۱۹ ۱۹:۵۶ Asia/Tehran
  • امریکہ میں فائرنگ کے واقعات، 64 ہلاک و زخمی

امریکہ میں فائرنگ کے تازہ واقعات میں کم سے کم چونسٹھ افراد ہلاک و زخمی ہو گئے۔

فائرنگ کے اعداد و شمار جمع کرنے والے امریکی مرکز کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کی مختلف ریاستوں میں فائرنگ کے اسّی واقعات ریکارڈ پر آئے جن میں مجموعی طور پر تئیس افراد ہلاک اور اکتالیس دیگر زخمی ہو گئے۔
فائرنگ کے سب سے زیادہ واقعات میری لینڈ، ایلی نوائے، ارکنزاس، نیویارک اور جارجیا میں پیش آئے۔
امریکا میں سالانہ ہزاروں افراد گن کلچر کے نتیجے میں ہلاک ہوجاتے ہیں لیکن کانگریس میں اسلحہ لابی کے اثر و رسوخ کی وجہ سے اسلحوں کے آزادانہ استعمال کی روک تھام کے لئے اب تک کوئی قانون پاس نہیں ہو سکا۔

ٹیگس