Mar ۱۷, ۲۰۱۹ ۱۹:۰۳ Asia/Tehran
  • امریکہ میں فائرنگ، 28 ہلاک، 56 زخمی

امریکہ میں فائرنگ کے تازہ واقعات میں کم سے کم چوراسی افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

فائرنگ کے اعداد و شمار جمع کرنے والے امریکی مرکز کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کی مختلف ریاستوں میں فائرنگ کے اڑسٹھ واقعات ریکارڈ پر آئے جن میں مجموعی طور پر اٹھائیس افراد ہلاک اور چھپن دیگر زخمی ہوگئے۔

فائرنگ کے سب سے زیادہ واقعات میساچوسٹس ، ٹیکساس، اوکلاہوما، ایلی نوائے، میشیگن، فلوریڈا، نیوجرسی، شمالی کیرولائنا، اوھایو اور ورجینیا میں پیش آئے۔

امریکا میں سالانہ ہزاروں افراد گن کلچر کے نتیجے میں ہلاک ہوجاتے ہیں۔امریکہ میں طاقتور اسلحہ لابی کانگریس کے ذریعے گن کنٹرول قوانین پاس نہیں ہونے دیتی۔

ٹیگس

کمنٹس