Mar ۱۹, ۲۰۱۹ ۰۷:۳۵ Asia/Tehran
  • ہالینڈ میں مسافر ٹرام پرفائرنگ 8 ہلاک وزخمی

ہالینڈ میں مسلح شخص کی فائرنگ سے خاتون سمیت 8 افراد ہلاک وزخمی ہوگئے۔دہش

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ہالینڈ کے وسطی شہر میں مسافروں کو لے جانے والی ٹرام پر مسلح شخص نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 3 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے ۔

یوتریخت پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور کی شناخت گوک مین تانس کے نام سے ہوئی ہے جو 37 سالہ ترک نژاد ہے۔ پولیس نے فائرنگ کے واقعے کو دہشت گردی کا عمل قرار دیتے ہوئے ملزم کی تصویر بھی جاری کی جسے بعدازاں گرفتار کرلیاگیا۔ جبکہ بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ ہالینڈ کے شہر اتریخت میں فائرنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ ہے، ترک نژاد شخص نے ہم وطن سابق گرل فرینڈ پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوئے۔

فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز نے ٹرام اسٹیشن کا گھیراؤ کرلیا، جب کہ ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پہنچ کر لاشوں اورزخمیوں کو اسپتال منتقل کیا،ریسکیو ٹیم میں طبی سہولیات سے لیس 3 ہیلی کاپٹر بھی شامل تھے اس دوران قریبی اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ رہی،واقعے کے بعد ٹرام اسٹیشن کے اطراف رہنے والے افراد کو گھر سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ۔

 

ٹیگس