Mar ۲۰, ۲۰۱۹ ۲۰:۱۷ Asia/Tehran
  • امریکہ میں فائرنگ کے واقعات، 43 افراد ہلاک و زخمی

امریکہ میں فائرنگ کے تازہ واقعات میں کم سے کم تینتالیس افراد ہلاک و زخمی ہو گئے۔

فائرنگ کے اعداد و شمار جمع کرنے والے امریکی مرکز کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کی مختلف ریاستوں میں فائرنگ کے اکاون واقعات ریکارڈ پر آئے جن میں مجموعی طور پر سولہ افراد ہلاک اور ستائیس دیگر زخمی ہو گئے۔

فائرنگ کے سب سے زیادہ واقعات جنوبی کیرولینا، فلوریڈا، نواڈا، نیویارک اور وسکانسن میں پیش آئے۔

امریکا میں سالانہ ہزاروں افراد گن کلچر کے نتیجے میں ہلاک ہوجاتے ہیں لیکن کانگریس میں اسلحہ لابی کے اثر و رسوخ کی وجہ سے اسلحوں کے آزادانہ استعمال کی روک تھام کے لئے اب تک کوئی قانون پاس نہیں ہو سکا۔

ٹیگس