Mar ۲۲, ۲۰۱۹ ۰۸:۴۳ Asia/Tehran
  • برطانیہ میں مساجد پر حملہ علاقے میں خوف و ہراس

برطانیہ کے شہر برمنگھم میں رات گئے دہشت گردوں نے 4 مساجد پر حملہ کیا اور شیشے توڑ کر بھاگ گئے جس کے نتیجے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ کے شہر برمنگھم میں گزشتہ رات  4 مساجد پر نامعلوم افراد نے حملہ کردیا، حملہ آور مساجد کے شیشے توڑ کر بھاگ گئے۔ چاروں مساجد کی 7 کھڑکیوں کے شیشوں اور 2 دروازوں کو نقصان پہنچا ہے۔ مساجد پر حملے کے بعد مقامی مسلمانوں میں خوف وہراس پھیل گیا جب کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی برطانوی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔

برطانوی پولیس کے محکمہ انسداد دہشت گردی نے ان حملوں کی تحقیقات شروع کردی ہیں اور تمام پہلوؤں سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ 15 مارچ کو نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں 2 مساجد میں فائرنگ سے 50 نمازی جاں بحق اور 48 زخمی ہوئے تھے ۔

ٹیگس