Mar ۲۳, ۲۰۱۹ ۱۱:۴۶ Asia/Tehran
  • امریکا کو نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسے رہنما کی ضرورت

امریکی اخبار نے واضح طور پر کہا ہے کہ امریکا کو جسنڈا آرڈن جیسے رہنما کی ضرورت ہے۔

امریکا میں آئے دن ہونے والے خونریزی کے واقعات کا حل نکالنے میں ناکامی پر ملک کے طاقتور ترین دو اخباروں نے اپنے اداریوں میں امریکی قیادت سے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گن قوانین میں ترمیم کے لئے امریکا کو جسنڈا آرڈن جیسے رہنما کی ضرورت ہے۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے لکھا کہ امریکا کا حق بنتا ہے کہ اسے بھی جسنڈا آرڈن جیسا رہنما نصیب ہو۔

اداریے میں سانحہ کرائسٹ چرچ کے بعد گن ملکیت قوانین سے متعلق ان کے فوری اقدامات کو سراہا گیا۔

واشنگٹن پوسٹ نے لکھا کہ امریکا کو خونریزی کے واقعات سے نمٹنے کے لئے نیوزی لینڈ سے سیکھنا ہوگا۔

اخبار نے لکھا کہ گن کنٹرول جیسے مسائل کے حل نکالنے میں امریکا کا سیاسی نظام طاقتور جمہوریتوں کے سامنے ناکام ثابت ہوگیا۔

 

ٹیگس