Mar ۲۴, ۲۰۱۹ ۱۹:۴۲ Asia/Tehran
  • امریکہ میں فائرنگ کے واقعات، دسیوں ہلاک و زخمی

امریکہ میں فائرنگ کے تازہ واقعات میں کم سے کم پینتالیس افراد ہلاک و زخمی ہو گئے۔

فائرنگ کے اعداد و شمار جمع کرنے والے امریکی مرکز کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کی مختلف ریاستوں میں فائرنگ کے انچاس واقعات ریکارڈ پر آئے جن میں مجوعی طور پر آٹھ افراد ہلاک اور سینتیس دیگر زخمی ہو گئے۔

فائرنگ کے سب سے زیادہ واقعات کنیکٹی کٹ، کیلی فورنیا، ٹیکساس، میری لینڈ، انڈیانا، ٹینسی اور جارجیا میں پیش آئے۔

امریکا میں سالانہ ہزاروں افراد گن کلچر کے نتیجے میں ہلاک ہوجاتے ہیں لیکن کانگریس میں اسلحہ لابی کے اثر و رسوخ کی وجہ سے اسلحوں کے آزادانہ استعمال کی روک تھام کے لئے اب تک کوئی قانون پاس نہیں ہو سکا۔

ٹیگس