Mar ۲۵, ۲۰۱۹ ۱۱:۵۸ Asia/Tehran
  • اسلاموفوبیا، امریکہ میں مسجد کو آگ لگا دی گئی

امریکا کی ریاست کیلی فورنیا کے شہر ایسکن ڈیڈو میں مسجد کو آگ لگا دی گئی ہے۔

امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر ایسکن ڈیڈو Escondido میں واقع مسجد کو نامعلوم شخص نے آگ لگا دی، مسجد میں موجود افراد نے فوراً اقدامات کرتے ہوئے آگ بجھائی۔

رات سوا 3 بجے لگائی گئی آگ سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم مسجد کے بیرونی حصے کونقصان پہنچا ہے۔

مسجد کو آگ لگانے والا دہشتگرد فرار ہو گیا ، جس نے جاتے ہوئے سفید فام نسل پرستی اورنیوزی لینڈ حملے سے متعلق نوٹ چھوڑا ہے۔

 

ٹیگس

کمنٹس