Mar ۲۶, ۲۰۱۹ ۰۸:۱۶ Asia/Tehran
  • بریگزٹ پر تھریسامے کی حکومت کو ایک اور ناکامی

برطانوی اراکین پارلیمنٹ نے بریگزٹ کا اختیار وزیراعظم تھریسامے سے چھین لیا۔

برطانوی دارالعوام میں پیش قرار داد پر حکومت کو 302 کے مقابلے میں 329 ووٹوں سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، جس میں 30 ٹوری ارکان نے وزیراعظم تھریسامے سے بغاوت کی۔

بغاوت میں شامل تین وزرا مستعفی بھی ہوگئے جن میں وزیر توانائی رچرڈہیرنگٹن، دفترخارجہ سے متعلق امور کے وزیر ایلسٹربرٹ اور وزیر صحت اسٹیوبرائن شامل ہیں۔

سراولیورلیٹون کی پیش کردہ ترمیم کے تحت اراکین پارلیمنٹ کو بریگزٹ پر کنٹرول حاصل ہوگیا ہے، اراکین پارلیمنٹ کی جانب سے سوفٹ بریگزٹ سے متعلق قرار داد بدھ کو پارلیمنٹ میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ برطانیہ کے یورپی یونین سے نہ نکلنے کے بارے میں بھی قرار داد پیش کی جاسکتی ہے۔

تھریسامے حکومت کا کہنا ہے کہ بریگزٹ کے آپشنز پر ترجیحات طے کرنے کا اختیار حاصل کرکے ارکان نے مستقبل کے لیے خطرناک مثال قائم کردی ہے۔

 

ٹیگس