Mar ۲۶, ۲۰۱۹ ۲۲:۲۳ Asia/Tehran
  • امریکہ میں فائرنگ کے تازہ واقعات، 66 ہلاک و زخمی

امریکہ کی مختلف ریاستوں میں فائرنگ کے تازہ واقعات میں کم سے کم چھیاسٹھ افراد ہلاک و زخمی ہو گئے۔

فائرنگ کے اعداد و شمار جمع کرنے والے امریکی مرکز کے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کی مختلف ریاستوں میں فائرنگ کے اڑسٹھ واقعات ریکارڈ پر آئے جن میں مجوعی طور پر سترہ افراد ہلاک اور انچاس دیگر زخمی ہوگئے۔
فائرنگ کے سب سے زیادہ واقعات میریلینڈ، نویڈا ، کلوراڈو، ایلی نوائے، فلوریڈا، ٹیکساس، پینسلوانیا اور لوئیزیانا میں پیش آئے۔
امریکہ میں گن کلچر کے نتیجے میں سالانہ ہزاروں افراد ہلاک ہو جاتے ہیں۔ طاقتور اسلحہ لابی، کانگریس کے ذریعے گن کنٹرول قوانین پاس نہیں ہونے دیتی۔

کمنٹس