Mar ۳۰, ۲۰۱۹ ۱۹:۰۱ Asia/Tehran
  • ایران کے خلاف پابندیاں ختم کئے جانے کا مطالبہ

بین الاقوامی عدالت انصاف نے امریکی حکومت کے نام اپنے ایک مراسلے میں ایران کے خلاف پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ایٹمی معاہدے سے امریکہ کی علیحدگی اور ایران کے خلاف امریکی پابندیوں کی بحالی کے بعد تہران نے عالمی عدالت انصاف میں واشنگٹن کے خلاف کیس دائر کیا تھا۔

گذشتہ تین اکتوبر کو اس عدالت نے امریکہ سے ایران کے خلاف غذائی اشیا، دواؤں اور انسان دوستانہ امور منجملہ شہری ہوابازی کے شعبوں میں پابندیاں منسوخ کئے جانے کا مطالبہ کیا تھا۔

عالمی عدالت انصاف میں ایران کے نمائندے محسن محبی نے ہفتے کے روز ارنا سے گفتگو میں بتایا ہے کہ عالمی عدالت انصاف نے امریکہ سے سولہ مئی کو اس بات کا جواب داخل کرانے کا حکم سنایا ہے کہ اس نے عالمی عدالت انصاف کے مطالبے پر کیا اقدامات کئے ہیں۔انھوں نے کہا کہ عالمی عدالت کا فیصلہ قانونی نقطہ نظر سے نافذالعمل ہے۔

ٹیگس