Apr ۰۱, ۲۰۱۹ ۱۴:۵۲ Asia/Tehran
  • فرانسیسی دہشت گردوں کو ملک واپس لوٹنے نہیں دیا جائے گا، پیرس

فرانس کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ عراق و شام سے کسی بھی فرانسیسی دہشت گرد کو ملک واپس لوٹنے نہیں دیا جائےگا۔

فرانسیسی وزیر خارجہ لے دریان نے اخبار ویسٹ فرانس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے فرانسیسی شہری جو داعش دہشت گرد گروہ کی صفوں میں شامل ہو کر جنگ کرتے رہے ہیں، وہ درحقیقت فرانس کے خلاف جنگ کرتے رہے ہیں اور اسی بنیاد پر وہ دشمن شمار ہوتے ہیں اور ان افراد پر عراق و شام میں ہی کیس چلائے جانے کی ضرورت ہے اور انھیں واپس فرانس نہیں لوٹنے دیا جائے گا۔انھوں نے کہا کہ اگرچہ داعش، عراق و شام میں اپنا آخری ٹھکانے بھی کھو چکا ہے تاہم یہ گروہ بدستور خطرہ شمار ہوتا ہے اور یہ گروہ کسی بھی ملک میں پنپ سکتا ہے۔

فرانسیسی وزیر خارجہ نے کہا کہ اقوام متحدہ ایک با اثر ادارہ ہے تاہم کچھ ممالک ہیں جو اس ادارے سے صحیح کام نہیں لیتے جن میں امریکہ بھی شامل ہے جو صرف اپنی فکر کرتا ہے اور وہ قوموں نیز حکومتوں کے درمیان روابط کا معیار طاقت کو قرار دیتا ہے۔

ٹیگس