Apr ۰۲, ۲۰۱۹ ۰۸:۴۱ Asia/Tehran
  • لائن آف کنٹرول پر پاک و ہند فورسز میں فائرنگ

پاک و ہند کی فورسز کے مابین ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر فائرنگ ہوئی ہے۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ہندوستانی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے رکھ چکری میں راولا کوٹ سیکٹر پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 3 اہلکار صوبیدار محمد ریاض، لانس حوالدار عزیز اللہ اور ایک سپاہی مارے گئے۔ 

ادھر ہندوستان کا کہنا ہے کہ جموں کشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول پر پیر کے روز ہندوستان اور پاکستان کی افواج کے درمیان گولہ باری کے شدید تبادلے میں ایک بی ایس ایف انسپکٹر اور ایک کمسن لڑکی ہلاک جبکہ قریب دس عام شہریوں سمیت دیگر ڈیڑھ درجن افراد زخمی ہوئے۔

زخمیوں میں فورسز کے چھ اہلکار بھی شامل ہیں۔ اس ہلاکت خیز گولہ باری کے نتیجے میں کئی رہائشی مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے

واضح رہے کہ لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر پاکستانی اور ہندوستانی فورسز کے مابین فائرنگ سے اب تک کئی سکیورٹی اہلکار، عام شہری ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہوچکے ہیں۔

 

ٹیگس