Apr ۰۲, ۲۰۱۹ ۰۹:۴۵ Asia/Tehran
  • چین میں 30 فائر فائٹرز جھلس کر ہلاک

چین کے جنگلات میں تیزی سے پھیلتی آگ پر قابو پانے کی کوشش کے دوران 30فائر فائٹرز بری طرح جھلس کر ہلاک ہوگئے جب کہ 30 فائر فائٹرز لاپتہ ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے صوبے سیچوان کے جنگلات میں 3800 میٹر کی بلندی پر لگنے والی آگ پر قابو پانے کے لیے 700 کے قریب فائر فائٹرز کو بھیجا گیا تھا جن میں سے30فائر فائٹرز طوفانی ہوا کا رخ اچانک تبدیل ہونے کے باعث شعلوں کے گھیرے میں آگئے اور جل کر ہلاک ہوگئے جب کہ 30 لاپتہ ہیں۔

واضح رہے کہ چین میں گزشتہ چند ہفتوں سے آتشزدگی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے صرف گزشتہ ماہ مارچ میں تین فیکٹریوں میں آگ لگنے کے واقعات ہوئے جب کہ مختلف جنگلاتی علاقوں میں بھی معمولی آتشزدگی کے واقعات ہوئے جن میں مجموعی طور پر 83 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

 

ٹیگس