Apr ۰۴, ۲۰۱۹ ۰۹:۴۲ Asia/Tehran
  • ایل او سی پر فائرنگ ہندوستان کے ڈپٹی ہائی کمشنر طلب

ہندوستان کے ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفترخارجہ طلب کرکے ہندوستانی فوج کی جانب سے ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر فائرنگ اور 4 ہلاکتوں پراحتجاج کیا گیا۔

پاکستانی دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ہندوستانی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفترخارجہ طلب کیا گیا اور ہندوستانی فورسز کی جانب سے کنٹرول لائن پر فائرنگ کے نتیجے میں پاکستانی فوج کے 3 اہلکاروں اور ایک شہری کی ہلاکت پر شدید احتجاج کیا گیا۔

ہندوستان کے ڈپٹی ہائی کمشنر کو ایک مراسلہ بھی دیا گیا جس میں کہا گیا کہ ہندوستانی فوج نے ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی اور ہندوستان کی جانب سے یکم اور 2 اپریل کو ایل او سی  پر فائرنگ سے ہلاکتیں ہوئیں۔

واضح رہے کہ پاک و ہند کے مابین کنٹرول لائن پر فائرنگ کا تبادلہ اب معمول بن گیا ہے اور دونوں ممالک ایک دوسرے پر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کے الزامات عائد کرتے رہتے ہیں۔

 

ٹیگس