Apr ۰۴, ۲۰۱۹ ۰۹:۵۶ Asia/Tehran
  • برطانیہ: بریگزٹ کی تاخیر کے حق میں بل منظور

برطانیہ میں بریگزٹ کی تاخیر کے حق میں بل منظور ہوا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق برطانوی دارالعوام میں بریگزیٹ کی تاخیر کے حق میں بل منظور کر لیا گیا، اب بریگزیٹ کی 12 اپریل والی ڈیڈ لائن میں توسیع کی جا سکے گی۔

برطانوی وزیراعظم تھریسامے کو یورپی یونین سے مزید وقت لینا ہوگا، دارالعوام میں اراکین نے صرف ایک ووٹ سے بل منظور کر لیا، بل کے حق میں 313 اور مخالفت میں 312 ووٹ آئے تاہم بل کو اب دارالامرا میں بھیجا جائے گا۔

بریگزیٹ التوا ملنے یا نہ ملنے کا فیصلہ یورپی یونین کو کرنا ہے۔ دارالعوام میں بل کی منظوری برطانوی وزیراعظم کی اپوزیشن لیڈر جیریمی کوربن سے ملاقات کے بعد دی گئی ہے۔

 

ٹیگس