Apr ۱۰, ۲۰۱۹ ۱۱:۵۹ Asia/Tehran
  • اسرائیل میں حکومت بنانے کے متضاد دعوے

غاصب اسرائیل میں کل ہونے والے انتخابات کے موصول ہونے والے نتائج کے بعد بن یامین نیتن یاہو اور اس کے اہم حریف بینی گینٹز نے حکومت بنانے کے متضاد دعوے کئے ہیں۔

 اسرائیل کے پارلیمانی انتخابات میں غاصب صیہونی حکومت کے وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہواور اس کے اہم حریف بینی گینٹز نے منگل کی شب جیت کا اعلان کیا۔

اس موقع پر مسٹر گینٹز نے  کہا کہ طویل عرصہ  تک حکومت  کرنےوالے نااہل وزیر اعظم کو کرسی چھوڑنے کی ضرورت ہے۔۔ اس دوران سینکڑوں حامی اگلا وزیر اعظم آرہاہے کا نعرے لگارہے تھے۔

دوسری جانب صیہونی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو نے بھی اپنی جماعت کی کامیابی کا اعلان کیا۔

موصولہ رپورٹوں کے مطابق 96 فیصد ووٹوں کی گنتی کے مطابق 120 نشستوں میں سے لیکوڈ پارٹی کومعمولی برتری حاصل ہو گئی ہے اور اسے 40 سیٹیں ملی ہیں جبکہ مسٹر گینٹز کے اتحاد کو 35 سیٹیں ملی ہیں۔

اسرائیل کے تین اہم ٹی وی نیوز چینلز پر انتخابات کے بعد سروے کے نتائج میں تضاد دکھایا گیا ایک سروے کےنتیجہ میں مسٹر گینٹزکی بلیو اینڈ وائٹ پارٹی کو شاندار فتح کا اشارہ دیاجارہاہے جبکہ دو دیگر میں ٹائی دکھایا گیا۔

 

ٹیگس