Apr ۱۵, ۲۰۱۹ ۰۷:۴۶ Asia/Tehran
  • ٹرمپ کے اوچھے ہتھکنڈے

امریکی صدر ٹرمپ اب کچھ اس قسم کے کام کر رہے ہیں جن کا دفاع اب ان کی ترجمان کر رہی ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ترجمان سارہ سینڈرز نے اپنے صدر کے اقدامات کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے مسلم رکن کانگریس الہان عمر کے خلاف لوگوں کو تشدد پر نہیں اکسایا۔

ٹرمپ نے اپنے ایک ٹوئٹ میں مسلم خاتون الہان عمر اور نائن الیون کی ویڈیو کو یکجا کرکے پیش کیا جس کے بعد اس متنازع وڈیو کے حوالے سے ان پر کئی اطراف سے الزامات عائد کیے گئے۔

اس وڈیو سے متعلق بعض افراد کا کہنا تھا کہ ٹرمپ لوگوں کو رکن کانگریس الہان عمر کے خلاف تشدد پر ابھار رہے ہیں، یہ بات کرنے والوں میں امریکا کی سب سے طاقت ور ڈیموکریٹ شخصیت اور اسپیکر نینسی پلوسی بھی شامل تھیں۔

پلوسی نے واضح بیان دیا تھا کہ انہوں نے الہان کے تحفظ کے لیے سیکورٹی حکام سے بات کی ہے اور ٹرمپ پر زور دیا ہے کہ وہ اس کلپ کو ہٹا دیں۔

واضح رہے کہ الہان عمر نے اپنے ایک بیان میں نائن الیون والے واقعے پرکہا تھا کہ وہ کچھ لوگوں کی جانب سے کیا گیا ایک واقعہ تھا جس پر ٹرمپ نے نائن الیون کے واقعات کی وڈیو میں الہان عمر کے بیان کی وڈیو شامل کرکے پیش کی تھی اور آخر میں کہا گیا تھا نائن الیون ہمیں یاد ہے۔

 

ٹیگس