Apr ۱۵, ۲۰۱۹ ۱۹:۴۵ Asia/Tehran
  • جوہری ٹیکنالوجی میں روس کی توانائی پر پوتن کی تاکید

روسی صدر ولادیمیر پوتن نے جوہری شعبے میں روس کی توانائی پر تاکید کی ہے۔

ولادیمیرپوتن نے سوچی میں پیر کے روز سے شروع ہونے والے گیارہویں ایٹم ایکسپو اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جوہری ٹیکنالوجی نے طب اور خلائی انکشافات سمیت مختلف شعبوں میں نئے مواقع پیدا کئے ہیں اور اقتصادی توانائی میں تقویت کا باعث بنی ہے۔

ولادیمیر پوتن نے کہا کہ روس نے جوہری ٹیکنالوجی کے شعبے میں عالمی سطح پر بھرپور تعاون کیا ہے اور اس شعبے میں ماحولیات کے مطابق اعلی، قابل اعتماد اور سیکورٹی کے ساتھ اپنے شرکا کو مختلف طریقے پیش کئے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ایٹم ایکسپو اجلاس میں جوہری صنعت میں طویل مدت ذمہ داریوں سے متعلق مسائل کے حل پر غور کیا جائے گا۔

ٹیگس