امریکی پابندیاں غیر قانونی ہیں،وینیز ویلا کے صدر مادورو
Apr ۱۸, ۲۰۱۹ ۲۰:۱۵ Asia/Tehran
وینیز ویلا کے صدر نکولس مادورو نے اپنے ملک کے مرکزی بینک کے خلاف امریکی پابندیوں کی مذمت کی ہے۔
صدر نیکولس مادورو نے وینیزویلا کے مرکزی بینک کے خلاف امریکی پابندیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن کی عائد کردہ تمام پابندیاں غیر قانونی ہیں۔امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے کہا ہے کہ وینیزویلا کے مرکزی بینک کو امریکی پابندیوں کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے۔سیاسی ماہرین امریکی پابندیوں کو روس سمیت وینیز ویلا میں کردار ادا کرنے والے تمام ملکوں کے لیے انتباہ قرار دے رہے ہیں۔وینیز ویلا میں سیاسی بحران کے آغاز سے اب تک امریکہ اس ملک کے تیل اور بینکاری سیکٹر کے خلاف متعدد قسم کی پابندیاں عائد کر چکا ہے۔امریکہ نے وینیزویلا کے خلاف پابندیاں عائد اور مخالفین کی حمایت کرکے، اس ملک کی سامراج مخالف حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کر رہا ہے۔