Apr ۱۹, ۲۰۱۹ ۲۰:۵۸ Asia/Tehran
  • بحرینی شہریوں کی شہریت کی منسوخی ،اقوام متحدہ کا اظہار تشویش

اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کی ہائی کمشنر نے ایک سو اڑتیس بحرینی شہریوں کی شہریت منسوخ کرنے کے آل خلیفہ کی نمائشی عدالت کے اقدام پر گہری تشویش ظاہر کی ہے۔

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی ہائی کمشنر میشل باشلہ نے بحرینی جیلوں میں بند سیاسی قیدیوں کو دی جانے والی ایذاؤں اور غیر انسانی سلوک سے متعلق خبروں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا شہریوں کی شہریت کو نسل پرستانہ اور تفریق آمیز طریقے سے رنگ و نسل اور مذہب کی بنیاد سلب نہیں کیا جانا چاہئے۔
واضح رہے کہ بحرین کی آل خلیفہ حکومت کی نمائشی عدالت نے دہشت گردی میں ملوث ہونے جیسے بے بنیاد الزامات کے تحت بحرین کے ایک سو اڑتیس شہریوں کی شہریت منسوخ یا پھر انہیں قید کرنے کا فیصلہ سنایا ہے۔
بحرینی عدالت نے یہ الزام عائد کیا ہے کہ یہ افراد حزب اللہ لبنان کے ساتھ رابطے میں تھے۔
بحرین میں فروری دوہزار گیارہ سے شاہی حکومت کے ظالمانہ اور تفریق آمیز اقدامات کے خلاف عوام کی پرامن تحریک جاری ہے۔ بحرینی سیکورٹی فورس نے سعودی عرب کی فوج کے ساتھ مل کر بحرینی عوام کی پرامن تحریک کو کچلنے کی کوشش کی ہے لیکن وہ ابھی تک اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہوسکی ہے۔

ٹیگس