Apr ۲۲, ۲۰۱۹ ۱۶:۳۲ Asia/Tehran
  • ماحولیات کے تحفظ کے حق میں لندن میں مسلسل مظاہرے

لندن میں ماحولیات کے تحفظ کے لئے جاری تحریک کے تحت ہونے والے مظاہروں کے ساتویں روز عالمی شہرت یافتہ شخصیات کی شرکت نے اس سماجی تحریک کو اور زیادہ مقبول بنا دیا۔

سوئیڈن سے تعلق رکھنے والی سولہ سالہ اسکولی طالبہ اور ماحولیات کے تحفظ کی تحریک میں سرگرم رکن گرتا تونبرگ نے لندن میں مظاہرین کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس مظاہرے میں لوگوں کی شرکت نے ماحولیات کے تحفظ کی تحریک کو تقویت پہنچائی ہے کیونکہ ماحولیات کے مسائل کو مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے اور حکام نے بھی ان مسائل سے خود کو بری الذمہ قرار دے دیا ہے-

لندن میں ماحولیات کے تحفظ کے حق میں گذشتہ پندرہ اپریل سے مظاہرے ہو رہے ہیں۔ مظاہرے میں شریک لوگوں کا کہنا ہے کہ سیاسی حکمراں روئے زمین پر درجہ حرارت میں اضافے سے لاتعلق بنے ہوئے ہیں جس کی وجہ سے ماحولیات کو سنگین خطرات لاحق ہو گئے ہیں-

مظاہرین نے حکومت برطانیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ ماحولیات کے تحفظ کے لئے ہنگامی حالات کے نفاذ کا اعلان کرے۔

ٹیگس