Apr ۲۷, ۲۰۱۹ ۱۰:۴۳ Asia/Tehran
  • سری لنکن فورسز کا ایکشن، داعش کے 15 دہشت گردہلاک

سری لنکا کی سیکورٹی فورسز نے دہشتگرد گروہ داعش کے 15 مشتبہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

سری لنکا کی فوج کے ترجمان سمت اٹاپٹو کا کہنا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے ملک کے مشرقی حصے میں داعش دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کارروائی کی جس میں تقریبا 15 دہشت گردہلاک ہو گئے۔

فوج کے ترجمان نے کہا کہ سیکورٹی فورسز نے جب کلمنئی شہر میں بندوق برداروں کے ٹھکانے میں گھسنے کی کوشش کی تو انہوں نے گولیاں چلانی شروع کر دیں جس کے جواب میں

سری لنکا کی سیکورٹی فورسز نے بھی فائرنگ کی اور داعش کے 15 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

دوسری جانب سری لنکا میں ایسٹر کے موقع پر 8 خود کش بم دھماکوں کے الزام میں انتہائی مطلوب دہشت گرد اور شدت پسند تنظیم کے سربراہ زہران ہاشم کے شنگریلا ہوٹل دھماکے میں ہلاک ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے۔

صدر میتھری پالا نے ہنگامی پریس کانفرنس میں سری لنکا میں گرجا گھروں اور ہوٹلوں پر خود کش حملے کے ماسٹر مائنڈ زہران ہاشم کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیجز سے تصدیق ہوتی ہے کہ ہاشم شنگریلا ہوٹل دھماکے میں ہلاک ہوا جہاں اس کے ساتھ ایک اور دہشت گرد الحام بھی موجود تھا۔

سری لنکا میں ایسٹر کے دن ہوئے بم دھماکوں میں تقریبا 359  افراد ہلاک اور 500 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

 

ٹیگس