May ۰۲, ۲۰۱۹ ۱۴:۵۲ Asia/Tehran

یلوجیکٹ تحریک کے حامیوں نے بائیسویں ہفتے بھی سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف پیرس کی سڑکوں پر مظاہرہ کیا ہے ۔

مظاہرین نے سرمایہ دارانہ نظام  اور صدر میکرون کے خلاف شدید نعرے لگائے - واضح رہے کہ سترہ نومبر سے صدر میکرون کی پالیسیوں پر عوامی احتجاج کیا جا رہا ہے اور قابو پانے کے لیے فرانسیسی صدر کی جانب سے پندرہ جنوری سے دو ماہ پر مشتمل ملک گیر بحث کرانے کے اعلان کے باوجود احتجاج کا یہ سلسلہ بدستور جاری ہے اور لوگ صدر میکرون کے استعفے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

فرانس میں حکومت کی اقتصادی پالیسیوں کے خلاف احتجاج اور پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں اب تک تقریباً دس افراد ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہو چکے ہیں۔

فرانس میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف شروع ہونے والا احتجاج اب سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف احتجاجی تحریک کی شکل اختیار کر چکا ہے جسے روکنے میں حکومت ناکام ہو گئی ہے ۔

ٹیگس