May ۱۱, ۲۰۱۹ ۰۸:۴۱ Asia/Tehran
  • امریکہ اور شمالی کوریا میں شدید اختلافات

امریکہ اور شمالی کوریا میں شدید اختلافات کے بعد امریکا نے شمالی کوریا کا کوئلے سے بھرا جہاز قبضے میں لے لیا۔

امریکہ اور شمالی کوریا میں اختلافات مزید شدت اختیار کر گئے اور امریکہ نےایٹمی تنازع پرعائد اقوام متحدہ کی پابندیوں کی خلاف ورزی کا بہانہ بناتے ہوئے شمالی کوریا کا کارگو جہاز اپنے قبضے میں لے لیا، جہاز میں 3 ملین ڈالر مالیت کا کوئلہ موجود ہے۔

امریکی محکمہ انصاف کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کا باربردار جہاز قبضے میں لے لیا گیا ہے جس میں تین ملین ڈالر مالیت کا کوئلہ موجود ہے۔ شمالی کوریا نے امریکی اقدام پر سخت ردعمل ظاہرکیا ہے۔ اس کے علاوہ شمالی کوریا نے گزشتہ دنوں درمیانی فاصلے تک مار کرنے والے دو میزائلوں کا تجربہ کیا تھا۔

واضح رہے شمالی کوریا اور امریکہ کے مابین ایٹمی معاہدہ طے پانے کے قریب تھا کہ صدر ٹرمپ اور کم جونگ ان کے مابین ملاقات میں اختلاف پیدا ہو گیا جس کے بعد سے دونوں ممالک کے تعلقات کشیدگی کا شکار ہیں۔

 

ٹیگس