May ۱۳, ۲۰۱۹ ۱۱:۱۶ Asia/Tehran
  • ایران نے کی الفجیرہ بندرگاہ کے واقعہ کی حقیقت کو واضح کرنے پر تاکید

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بحیرہ عمان میں کچھ بحری جہازوں کے حادثے کا شکار ہونے پر اپنی تشویش اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس واقعہ کی حقیقت کو واضح کرنے پر تاکید کی۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے بحری جہازوں کی حفاظت اور سمندری ٹریفک کی سیکورٹی پر اس واقعے کے منفی اثرات کا حوالہ دیتے ہوئے دشمنوں کی جانب سے علاقے کی سلامتی اور استحکام کو درہم برہم کرنے کی سازشوں پر خبردار کیا اور بیرونی عوامل کی سازشوں پرعلاقائی ممالک کی ہوشیاری کی ضرورت پر زور دیا.

واضح رہے کہ کل بروز اتوار متحدہ عرب امارات کے مشرقی بندرگاہ "الفجیرہ" میں ایک خوفناک دھماکے کے بعد پہلے تو متحدہ عرب امارات کے حکام نے اس کی تردید کی مگر اس کے بعد اس ملک کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا کہ چار بحری جہاز اس ملک کے علاقائی پانیوں کے قریب حادثے کا شکار ہوئے۔

الفجیرہ بندرگاہ بحیرہ عمان کے کنارے پرواقع ہے جو اماراتی تیل کی برآمدات کے لئے ایک اہم بندرگاہ ہے جس سے روزانہ ایک ملین و 800 ہزار بیرل تیل برآمد کیا جاتا ہے.

ٹیگس