May ۱۵, ۲۰۱۹ ۱۲:۱۵ Asia/Tehran
  • امریکہ میں سرحدی دیوار کی تعمیر ماحولیات کیلئے نقصان دہ

امریکہ میں میکسیکو کی سرحد پر دیوار کی تعمیر کے ساتھ ساتھ ایریزونا اور کیلی فورنیا کی سرحدوں پر بھی دیوار کی تعمیر متنازع بن گئی ہے۔

اسپوتنک نیوز کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کی بایو ڈائیورسٹی ڈپارٹمنٹ (سی بی ڈی)نے کہا ہے کہ سرحد پر دیوار کی تعمیر ماحولیات کیلئے ناقابل تلافی نقصان کا سبب بنے گا۔

سی بی ڈی نے کہا کہ دو امریکی ریاستوں ایریزونا اور کیلی فورنیا میں اپنی مجوزہ سرحدی دیوار کو بڑھانے کے لئے ٹرمپ انتظامیہ کا منصوبہ 40 سے زیادہ ماحولیاتی قوانین کو معطل کرنے یا ختم کرنے کی ہے، جس سے ایکوسسٹم اور جنگلی جانوروں کو نقصان پہنچےگا۔

سی بی ڈی کے سرحدی ترجمان لائیکن جارڈل نے کہا کہ یہ بے کار دیوار سونورن صحرا کی روح کو چیرےگی، خطرے سے دوچار جنگلی حیات کو مارنے اور ناقابل تلافی نقصان کی وجہ بنے گی۔ ہم اس تباہی کو روکنے کے لئے اپنی توانائی کے مطابق سب کچھ کریں گے۔

واضح رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ امریکہ کے ایریزونا اور کیلی فورنیا میں محفوظ سائٹس کے راستے سرحدی دیوار کی تعمیر کے لئے 41 ماحولیات اور عوامی صحت قوانین کو ختم کر دے گا جس کی وجہ سے سی بی ڈی اور دیگر ماحولیاتی گروپوں نے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے ان فیصلوں کو چیلنج کرنے کے لئے قانونی عمل شروع کردیاہے۔

 

ٹیگس