May ۱۷, ۲۰۱۹ ۰۹:۱۳ Asia/Tehran
  • آسٹریا: اسکولوں میں حجاب پرپابندی کے خلاف مسلم تنظیموں کا شدید ردعمل

آسٹریا کی پارلیمنٹ نے پرائمری اسکولوں میں حجاب پر پابندی کا بل منظور کرلیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپی ملک آسٹریا کی پارلیمنٹ نے پرائمری اسکولوں میں حجاب پر پابندی کا بل منظور کرلیا ہے، حکومتی جماعت اور اتحادیوں کی جانب سے بل کے حق میں ووٹ ڈالے گئے جبکہ اپوزیشن جماعتوں نے بل کی مخالفت کی اور مسلم تنظیموں نے اس پر شدید رد عمل کا اظہار کیا اور مسلمان تنظیموں کی جانب سے اس قانون کو تعصب پر مبنی اور شرمناک قرار دیا گیا ہے۔

آسٹرین حکومت کا کہنا ہے کہ اس پابندی کا اطلاق تعلق سکھ برادری اور یہودیوں کی ٹوپی پر نہیں ہوگا جبکہ بل کو عدالت میں چیلنج کیا جاسکتا ہے۔

 مسلم مخالف تاثر سے بچنے کے لیے بل میں کہا گیا ہے کہ یہ پابندی ہر اس نظریہ اور مذہب پر لگائی گئی ہے جس میں سر کا ڈھانپنا شامل ہے۔

واضح رہے کہ 2018 میں ڈنمارک حکومت نے چہرہ ڈھانپنے یا نقاب پر پابندی عائد کی گئی تھی جبکہ فرانس، ہالینڈ، بیلجئیم، بلغاریہ اور جرمنی کے چند حصوں میں نقاب پر پہلے ہی پابندی ہے۔

ٹیگس