May ۱۸, ۲۰۱۹ ۱۷:۵۳ Asia/Tehran
  • صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں ہالینڈ کے رکن پارلیمنٹ گرفتار

صیہونی فوجیوں نے ہالینڈ کے رکن پارلیمنٹ کو اس وقت گرفتار کرلیا جو وہ مسجد الاقصی کے اندر داخل ہو رہے تھے۔

بحیرہ روم کے علاقے سے متعلق یورپی انسانی حقوق کے رپورٹر رامی عبدہ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ ہالینڈ کے رکن پارلیمنٹ توناہان کو زو کو جو جمعے کو فلسطینی پرچم کے ہمراہ مسجد الاقصی میں داخل ہونا چاہ رہے تھے  صیہونی فوجیوں نے گرفتار کرلیا۔
ہالینڈ کے رکن پارلیمنٹ توناہان کوزو کا شمار ہالینڈ کے ان ممبران پارلیمنٹ میں ہوتا ہے جو فلسطین پر اسرائیل کے غاصبانہ قبضے کے خلاف ہیں۔ انہوں نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے بیت المقدس کا سفر کیا ہے۔اس سے پہلے صیہونی فوجیوں نے اس خوف سے کہ فلسطینیوں کی بہت بڑی تعداد نمازجمعہ میں شرکت کے لئے مسجد الاقصی پہنچے گی سیکورٹی کے انتظامات انتہائی سخت کردئے تھے اور جگہ جگہ چیک پوسٹیں قائم کرکے وہ فلسطینی نمازیوں کی تلاشی لے رہے تھے۔ بیت المقدس کے فلسطینیوں کے ساتھ ساتھ غرب اردن کے بھی فلسطینیوں نے وسیع پیمانے پر مسجد الاقصی میں نماز جمعہ کے اجتماع میں شرکت کی۔

ٹیگس