May ۲۴, ۲۰۱۹ ۰۹:۴۷ Asia/Tehran
  • برطانوی معیشت پر بریگزٹ کے اثرات

انگلینڈ کی دوسری بڑی سٹیل ملز(برٹش سٹیل) دیوالیہ ہو گیا۔

خبر رساں ادارے کے مطابق بریگزٹ پر چھائے غیر یقینی کے بادل سے برطانیہ کی دوسری بڑی سٹیل مل ڈوب گئی، یورپی یونین کے مبہم مستقبل کی وجہ سے یورپی صارفین کے سٹیل خریدنے کے آرڈرز کم ہونے سے برطانیہ کی دوسری بڑی اسٹیل کا دیوالیہ نکل گیا۔

سٹیل ملز کو بچانے کے لئے 75 ملین پاؤنڈز درکار تھے جو حکومت کی طرف سے نہیں دیے گئے۔ اس فیصلے کے بعد 20 ہزار افراد کے بیروز گار ہونے کا خدشہ ہے جن میں سے ساڑھے چار ہزار افراد براہ راست ملازم ہیں۔

واضح رہے کہ ریگزٹ ڈیل پر دباو کی وجہ سے برطانوی وزیراعظم تھریسا مے آج 24 مئی کو مستعفی ہو سکتی ہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق تھریسا مے پر ان کی اپنی پارٹی کے ارکان کی طرف سے مستعفیٰ ہونے کے لئے دباؤ بڑھتا جا رہا ہے۔ اخبار دی ٹائمز لندن کے مطابق تھریسا مے جمعے والے دن استعفی دے سکتی ہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق کابینہ کے اکثر ارکان کا دعویٰ ہے کہ وزیراعظم تھریسا مے اب اپنی سیٹ پر قائم نہیں رہ سکیں گی۔ جبکہ سیکرٹری خارجہ امور جرمی ہنٹ نے کہا ہے کہ تھریسا مے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورے تک وزیر اعظم رہیں گی۔

دوسری طرف برطانیہ کی پارلیمانی امور کی وزیرآندریا لَیڈسم مستعفی ہو گئی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ انہیں یقین نہیں رہا کہ وزیراعظم تھریسام ے کی حکمت عملی کے ذریعے بریگزٹ ریفرنڈم کے نتیجے میں سامنے آنے والی عوامی خواہشات پر عمل درآمد کیا جا سکتا ہے۔

ٹیگس