May ۲۶, ۲۰۱۹ ۲۲:۰۰ Asia/Tehran
  • امریکہ شمالی کوریا کے ساتھ مذاکرات کا خواہاں

امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر نے شمالی کوریا کے ساتھ از سر نو مذاکرات کا مطالبہ کیا ہے۔

یونائیٹڈ پریس کے مطابق رواں ماہ کے اوائل میں شمالی کوریا کی جانب سے بیلسٹک میزائل کے تجربے کے بعد امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن نے کہا ہے کہ واشنگٹن، پیانگ یانگ کے ساتھ مذاکرات پھر سے شروع کرنا چاہتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق جان بولٹن نے ٹوکیو میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے دعوی کیا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں میں شمالی کوریا کو بیلسٹک میزائلوں کے تجربات سے منع کیا گیا ہے۔
شمالی کوریا نے بیلسٹک میزائل کا جدید ترین تجربہ امریکہ کی جانب سے دو طرفہ مذاکرات کو حتمی شکست سے بچانے سے متعلق شمالی کوریا کے الٹی میٹم پر منفی ردعمل ظاہر کرنے کے بعد، کیا۔
شمالی کوریا نے دو طرفہ مذاکرات کو حتمی شکست سے بچانے کے لیے امریکہ کو رواں سال کے آخر تک کی مہلت دی تھی جسے امریکہ نے مسترد کر دیا۔  
 

ٹیگس