Jun ۰۲, ۲۰۱۹ ۱۱:۲۰ Asia/Tehran
  • فرانس میں پیلی جیکٹ تحریک کے حامیوں کے مظاہرے

فرانس میں پیلی جیکٹ تحریک کے حامیوں نے 28 ویں ہفتے بھی فرانسسی صدر ایمانیول میکرون اور سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف مظاہرے کئے۔

فرانسیسی وزارت داخلہ کے مطابق ملک بھر میں ہزاروں مظاہرین سڑکوں پر نکلے تاہم کسی قسم کی بد نظمی دیکھنے میں نہیں آئی، پیرس کی سڑکوں پر مظاہرہ کرنے والے لوگ سرمایہ دارانہ نظام اور فرانسیسی صدر ایمانیول میکرون کے خلاف شدید نعرے لگا رہے تھے۔

پیرس کے علاوہ فرانس کے شہرلیوں سمیت دیگر شہروں میں بھی ہزاروں لوگوں نے پیلی جیکٹ مظاہرے میں حصہ لیا اور صدر میکروں کے استعفے کا مطالبہ دہرایا۔

یاد رہے کہ فرانس میں یلو جیکٹ مظاہرے نومبر دو ہزار اٹھارہ کے وسط میں مہنگائی اور حکومت کی معیشتی پالیسیوں کے خلاف شروع ہوئے جو بعد میں سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف منظم تحریک میں تبدیل ہوگئے ۔ سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف فرانس میں شروع ہونے والی پیلی جیکٹ تحریک دوسرے یورپی ملکوں میں بھی پہنچ گئی ہے اور ہر سنیچر کو فرانس کے ساتھ ساتھ متعدد دیگر یورپی ملکوں میں بھی لوگ پیلی جیکٹیں پہن کے مظاہرے کرتے ہیں ۔

پیلی جیکٹ مظاہروں کے نتیجہ میں فرانس کی معیشت پر برے اثرات مرتب ہوئے ہیں ۔

 

ٹیگس