Jun ۰۳, ۲۰۱۹ ۲۲:۳۲ Asia/Tehran
  • توحیداسلامک سینٹر اوسلو میں امام خمینی کی برسی کا پروگرام

اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی حضرت امام خمینی کی تیسویں برسی ایران سمیت پوری دنیا میں عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جارہی ہے

امام خمینی رحمت اللہ علیہ  کی تیسویں برسی کے پروگرام ایران سمیت پوری دنیا میں جاری ہیں - 

بانی انقلاب کی برسی کا مرکزی پروگرام منگل کو تہران میں آپ کے حرم مطہر میں منعقدہوگا جس میں دسیوں لاکھ سوگوار شرکت کریں گے -

برسی کا اہتمام کرنے والی کمیٹی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تیسویں برسی کے سارے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں - برسی کے پروگرام میں تہران میں متعین غیر ملکی سفرا اور دیگر ملکوں کی شخصیات بھی شریک ہوں گی - 

رہبرانقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای برسی کے مرکزی پروگرام میں شریک لاکھوں سوگواروں کو خطاب کریں گے -

ایران کے گوشہ و کنار سے عاشقان خمینی تہران پہنچ چکے ہیں یا پہنچ رہے ہیں -

بانی انقلاب اسلامی کی برسی کے پروگرام دنیاکے دیگر ملکوں میں بھی جاری ہیں - اس مناسبت سے ناروے کے دارالحکومت اوسلو کی توحید مسجد میں ایک پر وقار تعزیتی پروگرام کا اہتمام کیا گیا - اوسلو سے موصولہ خبروں میں کہا گیا ہے کہ برسی کے پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے توحیداسلامک سینٹر کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین سید شمشاد حسین رضوی نے امام خمینی رحمت اللہ علیہ کی شخصیات اور ان کے آفاقی کارناموں کے مختلف گوشوں پر بھرپور روشنی ڈالی -

مولانا شمشاد حسین رضوی  نے امام خمینی رحمت اللہ علیہ کو عصر حاضر میں عظیم اسلامی رہنما قراردیا جنھوں نے حقیقی اسلام کو دنیا کے سامنے متعارف کرایا -

پروگرام کے دوران انجمن حسینی کے سربراہ حجت الاسلام مولانا سید زورا نقوی ، عراقی عالم دین سید عباس حسینی ایرانی عالم دین مصطفی مطہر ی اور توحید مسجد کے نائب سربراہ شیخ محمود جلول نے بالترتیب اردو، عربی، فارسی اور نارویژین زبانوں میں امام خمینی کی شخصیت پر روشنی ڈالی - پروگرام سے ناروے میں ایران کے سفیر محمد حسن حبیب اللہ زادہ نےبھی خطاب کیا اورامام خمینی کی شخصیات اورکارناموں پر روشنی ڈالی  -

ٹیگس