Jun ۰۴, ۲۰۱۹ ۱۲:۳۱ Asia/Tehran
  • ٹرمپ کے دورہ برطانیہ کے موقع پر اپوزیشن کی ریلیاں

امریکی صدر 3روزہ دورے پر برطانیہ پہنچ گئے اس موقع پر لندن میں ڈونلڈ ٹرمپ کا مظاہروں سے استقبال کیا گیا۔

امریکی صدر نے ٹویٹ کیا کہ مجموعی طور پر میئر لندن کی کارکردگی بہت بُری ہے ۔ ٹرمپ ملکہ برطانیہ سے ملاقات کیلئے بکھنگم پیلس گئے ۔ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے اہم عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ٹرمپ کے دورہ برطانیہ کے موقع پر مختلف سیاسی جماعتوں ، تنظیموں، سول سوسائٹی اور جنگ مخالف گروپوں نے مظاہرے کئے اور ریلیاں نکالیں۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق برطانوی اپوزیشن لیبر پارٹی کے سربراہ جیرمی کوربن نے امریکی صدر کے دورہ برطانیہ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے شخص کا استقبال کرنا غلط ہے جو عالمی معاہدوں کو پھاڑ کر پھینک دیتا ہے اور نسل پرستانہ و فساد پھیلانے والی زبان استعمال کرتا ہے ۔

قبل ازیں اپنے ٹویٹ میں ٹرمپ نے کہا صادق خان ناکام، بے حس اور پتھر دل انسان ہیں۔میئر لندن برطانیہ کے اہم ترین اتحادی امریکی صدر کے دورے پر بیوقوفانہ کام کر رہے ہیں۔

دوسرے ٹویٹ میں امریکی صدر نے مئیر لندن پر تنقید کرتے ہوئے کہا صادق خان نے مجھے نیویارک کے نااہل ترین میئر ڈی بلاسیو کی یاد دلادی۔جس کے جواب میں صادق خان کے ترجمان نے کہا کہ ٹرمپ کا بچگانہ اور ہتک آمیز رویہ صدر کے عہدے کے مطابق نہیں۔اس سے قبل صادق خان نے اپنے مضمون میں ٹرمپ کو عالمی خطرہ قرار دیا تھا۔

 

ٹیگس