Jun ۱۰, ۲۰۱۹ ۰۸:۲۹ Asia/Tehran
  • امریکہ اپنی حرکتوں سے باز آنے والا نہیں

ٹرمپ انتظامیہ کی مسلم دشمنی عروج پر پہنچ گئی اوراس نے ایک بار پھر شوشہ چھوڑتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کو مغربی کنارے کے کچھ حصے ضم کرنے کا حق ہے۔

ٹرمپ انتظامیہ کی ایک اور مسلم دشمن چال سے پردہ اٹھ گیا ہے۔ امریکی سفیر ڈیوڈ فرڈ مین نے نیویارک ٹائمز کو انٹرویو میں کہا ہے کہ اسرائیل کو حق ہے کہ وہ غربِ اردن کے کچھ حصوں کو ضم کر لے۔ اگرچہ ایسی کارروائی بین الاقوامی قانون کے تحت غیر قانونی ہو گی۔

امریکی سفیر نے کہا دنیا اردن اور اسرائیل کےدرمیان ناکام فلسطینی ریاست کی حمایت نہیں کرے گی۔

واضح رہے کہ اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق غربِ اردن کا علاقہ ایک مقبوضہ خطہ ہے اور اس پر تعمیر ہونے والی یہودی بستیاں غیر قانونی ہیں۔

یاد رہے کہ غربِ اردن پر 1967 کی عرب اسرائیل جنگ کے دوران اسرائیل نے قبضہ کیا تھا۔

 

ٹیگس