Jun ۱۹, ۲۰۱۹ ۱۵:۴۰ Asia/Tehran
  • مرسی کی موت کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے بھی مصر کےسابق صدر محمد مرسی کی موت کی آزادانہ اور غیر جابندارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ عدالت میں پیشی کے دوران مصر کے سابق صدر محمد مرسی کی مشکوک موت کی آزادانہ تحقیقات ہونی چاہئیں۔انسانی حقوق کونسل کے ترجمان رابرٹ کولویل نے بھی کہا ہے کہ ایسا دکھائی دیتا ہے کہ محمد مرسی کو طویل عرصے تک کال کوٹھری میں رکھا گیا ہے۔انہوں نے مرسی کی موت کی فوری اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کے لیے عدالتی یا آزاد تحقیقاتی کمیٹی کے قیام کی اپیل کی۔اس سے پہلے ایمنیسٹی انٹرنیشنل نے بھی مصر کے سابق صدر محمد مرسی کی مشکوک موت کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔مصر کے پہلے منتخب جمہوری صدر محمد مرسی کا پیر کے روز عدالت میں پیشی کے دوران دل کا دورہ پڑنے کے بعد انتقال ہوگیا تھا۔

ٹیگس