Jun ۲۳, ۲۰۱۹ ۱۰:۲۳ Asia/Tehran
  • چین نے ایران کے قانونی  مطالبوں پر عمل در آمد کو یقینی بنانے کی تاکید کی

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نےجوہری معاہدے کے تمام فریقوں سے کہا ہے کہ وہ اس عالمی معاہدے اور اسی طرح ایران کے قانونی مطالبوں پر عمل در آمد کو یقینی بنائیں۔

فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان "لو کانگ" Lu Kang نے ایران کی جانب سے جوہری  معاہدے پر پابندی کے ساتھ عمل کرنے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جوہری معاہدے کے تمام فریق اس عالمی معاہدے اور اسی طرح ایران کے قانونی  مطالبوں پر عمل در آمد کو یقینی بنائیں۔

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ جوہری توانائی کے عالمی ادارے نے اپنی 15 رپورٹوں میں ایران کی جانب سے جوہری معاہدے پر پابندی کرنے کی تائید و تصدیق کی ہے کہا کہ جوہری  معاہدے کے دیگر فریق بھی اپنے مثبت اقدامات سے جوہری معاہدے پر عمل در آمد کریں۔

فرانس،جرمنی اور برطانیہ نے جوہری معاہدے سے امریکہ کے غیر قانونی انخلاء کے بعد ایران کے اقتصادی مفادات کے تحفظ کا وعدہ کیا تھا تاہم ان ممالک نے صرف نعروں کی حد تک امریکی اقدام کے خلاف بیانات دئیے اور عملی طور پر اپنے وعدوں کو عملی جامہ پہنانے کیلئے کسی بھی قسم کا کوئی سنجیدہ اقدام نہیں کیا۔

ٹیگس