Jun ۲۴, ۲۰۱۹ ۱۰:۱۵ Asia/Tehran
  • خلیج فارس میں کشیدگی نہ بڑھانے پراقوام متحدہ کی تاکید

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے خلیج فارس میں کشیدگی بڑھانے سے گریز کا مطالبہ کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹریس نے پرتگال کے شہر لیسبون میں نوجوانوں سے متعلق عالمی اجلاس کے موقع پر اپنے خطاب میں خلیج فارس میں کشیدگی کو بڑھانے سے گریز کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ دنیا اس خطے میں ایک بڑے مقابلے کی تاب نہیں لاسکتی۔

انہوں نے فریقین سے صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہر قسم کی کشیدگی سے باز رہنے کی درخواست کی۔

یاد رہے کہ پاسداران انقلاب اسلامی نے 20 جون کو  ملک کے جنوبی 'کوہ مبارک' علاقے میں فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے 'گلوبل ہاک' نامی جاسوس امریکی ڈرون مارگرایا.

امریکی جاسوسی ڈرون کی شناخت کے ایک ہی وقت میں اس کے قریب ایک اور 35 عملے پر مشتمل جاسوسی طیارہ پرواز کر رہا تھا مگر ایران نے اس کو اس لئے تباہ نہیں کیا کیونکہ اس میں کئی افراد سوار تھے۔ لیکن کئی سال قبل 3 جولائی 1988 کو امریکہ نے اسی علاقے میں اپنے بحری جنگی جہاز کے ذریعے ایران کے مسافربردار طیارے کو مار گرایا تھا جس کے نتیجے میں 290 ایرانی شہری شہید ہوئےتھے۔

امریکی بحری جنگی جہاز یو ایس ایس ونسنز نے تین جولائی 1988 کو اسلامی جمہوریہ ایران کی قومی کمپنی ایران ایئر کے دبئی جانے والے ایئر بس اے-300 طیارے کو مار گرایا جس میں 66 بچوں سمیت 290 افراد شہید ہوئے.

یہ واقعہ فضائی سانحوں کی تاریخ میں انسانی جانی نقصان کے حوالے سے اپنی نوعیت کا آٹھواں بدترین سانحہ تھا.

 

ٹیگس