Jun ۲۶, ۲۰۱۹ ۱۷:۴۰ Asia/Tehran
  •  ٹرمپ کے اقدامات نے مذاکرات کے تمام راستے بند کر دیئے، شمالی کوریا

شمالی کوریا نے کہا ہے کہ دباؤ کے ذریعے مذاکرات کی کامیابی کا امریکی خواب کبھی پورا نہیں ہو گا۔

پیانگ یانگ میں شمالی کوریا کی وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ امریکی حکام کی خام خیال ہے کہ وہ شمالی کوریا پر پابندیوں اور دباؤ کے ذریعے دوطرفہ بات چیت کو کامیاب بنا سکتے ہیں۔
بیان میں نئی امریکی پابندیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ کے اقدامات نے دو طرفہ مذاکرات جاری رکھنے کے تمام راستے بند کر دیئے ہیں۔
 شمالی کوریا کی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ پیانگ یانگ کی حکومت، امریکی دباؤ کے آگے ہرگز نہیں جھکے گی۔
 بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ ٹرمپ اور کم جونگ ان کے درمیان ہونے والی حالیہ خط و کتابت کے باوجود شمالی کوریا کو امریکہ پر ذرہ برابر بھی اعتماد نہیں ہے۔
 بیان کے آخر میں کہا گیا ہے کہ اگر کسی نے شمالی کوریا کے اقتدار اعلی پر حملے کی جرآت کی تو اس ملک کے عوام اس کا جواب دینے میں ذرہ برابر نہیں ہچکچائیں گے۔
 

ٹیگس