Jun ۲۸, ۲۰۱۹ ۰۸:۳۳ Asia/Tehran
  • فرانس میں اسلاموفوبیا، فائرنگ سے امام مسجد زخمی

فرانس میں اسلام کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کے پیش مسلمانوں اور اسلامی مقدسات کے خلاف آئے دن کوئی نہ کوئی واقعہ رونما ہوتا رہتا ہے۔

فرانس کے شمال مغربی ساحلی شہر بریسٹ میں مسجد کے سامنے فائرنگ سے امام مسجد سمیت دو افراد زخمی ہو گئے۔

بریسٹ میں سہہ پہر ساڑھے چار بجے کار سوار نے مسجد کے سامنے کھڑے افراد پر فائرنگ کر دی۔ زخمیوں میں امام رشید ایل جے بھی شامل ہیں جنہیں رشید ابو حدیفہ بھی کہا جاتا ہے۔

حملہ آور فائرنگ کر کے فرار ہو گیا۔ تاہم پولیس کو تلاش کے دوران حملہ آور مردہ حالت میں مل گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس نے خود کشی کی ہے۔

ٹیگس