Jun ۳۰, ۲۰۱۹ ۰۸:۵۹ Asia/Tehran
  • وینزویلا نے کی امریکی پابندیوں کی مذمت

وینزویلا نے حالیہ امریکی پابندیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

وینزویلا نے اپنے سرکاری حکام کے خلاف امریکہ کی جانب سے عائد کی گئی نئی پابندیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس کے لئے ٹرمپ انتظامیہ کو بین الاقوامی برادری اور اس کے اداروں کے سامنے جوابدہ ٹھہرانے کے لئے سخت قدم اٹھائے گا۔

وینزویلا حکومت نے ایک بیان میں کہا کہ پابندیوں کا تازہ ترین دور امریکہ کا غیر قانونی طریقے سے دوسرے ممالک پر اپنی سیاسی بالادستی حاصل کرنے کا حربہ ہے۔

یہ بیان امریکی محکمہ خزانہ کی طرف سے بجلی کے وزیر لوئس موتا ڈومنگوئئز اور ملک کے نائب وزیر خزانہ یوسٹکیو جوس لگو گومیزا کے خلاف پابندیوں کے اعلان کے ایک دن بعد آیا ہے۔

واضح رہے کہ وینزویلا میں امریکی مداخلت کے خلاف اس ملک کے عوام نے مظاہرے کئے اور اپنے صدر مادورو کی بھر پور حمایت کا اعلان کیا۔

ٹیگس