Jun ۳۰, ۲۰۱۹ ۰۹:۲۵ Asia/Tehran
  • فرانس میں یلو جیکٹ تحریک کے حامیوں کے خلاف کریک ڈاون

فرانس میں یلوجیکٹ تحریک کے حامیوں نے 33 ویں سنیچر کو بھی سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف مظاہرے کا سلسلہ جاری رکھا جس کے دوران پر تشدد واقعات رونما ہوئے۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق سرمایہ دارانہ نظام کے مخالفین نے سنیچر کو ایک بار پھر پیلی جیکٹیں پہن کے سڑکوں پر مظاہرے کئے ۔اس رپورٹ کے مطابق پیلی جیکٹ تحریک کے 33 ویں سنیچر کو دارالحکومت پیرس میں مظاہرین اور پولیس کے مابین جھڑپیں ہوئیں اور پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کے گولے داغے اور لاٹھی چارج کیا۔

یاد رہے کہ فرانس میں یلو جیکٹ مظاہرے نومبر دو ہزار اٹھارہ کے وسط میں مہنگائی اور حکومت کی معیشتی پالیسیوں کے خلاف شروع ہوئے جو بعد میں سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف منظم تحریک میں تبدیل ہوگئے ۔سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف فرانس میں شروع ہونے والی پیلی جیکٹ تحریک دوسرے یورپی ملکوں میں بھی پہنچ گئی ہے اور ہر سنیچر کو فرانس کے ساتھ ہی متعدد دیگر یورپی ملکوں میں بھی لوگ پیلی جیکٹیں پہن کے مظاہرے کرتے ہیں ۔

ٹیگس