Jul ۰۱, ۲۰۱۹ ۱۹:۲۵ Asia/Tehran
  • غزہ کی اقتصادی صورت حال انتہائی بدتر ہونے کی بابت انتباہ

اقوام متحدہ کے ایک عہدیدار نے غزہ کا ظالمانہ محاصرہ جاری رہنے کی وجہ سے اس علاقے کی اقتصادی صورتحال غیر معمولی حد تک ابتر ہو جانے کی بابت خبردار کیا ہے۔

اقوام متحدہ سے وابستہ فلسطینی پناہ گزینوں کے لئے امدادی ادارے انروا کے آپریشنل ڈائریکٹر میتھیس شمالی نے غزہ کے باشندوں کی سماجی اور اقتصادی مشکلات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں طبی مراکز جن کی تعداد بیس سے زائد ہے غزہ کا محاصرہ جاری رہنے کی وجہ سے سماجی اور دیگر مشکلات سے دوچار ہیں-

انروا کے آپریشنل ڈائریکٹر میتھیس شمالی نے کہا کہ غزہ کی اقتصادی اور سماجی صورتحال روز بروز بدتر ہوتی جارہی ہے اور اعداد و شمار کے مطابق غزہ میں بے روزگاری کی شرح باون فیصد سے زیادہ ہو گئی ہے اور غربت کی شرح بھی اب اسّی فیصد تک پہنچ گئی ہے-

میتھیس شمالی نے  کہا کہ امریکا نے دو ہزار اٹھارہ میں انروا کے لئے اپنی مالی حمایت بند کر دی ہے جس کی وجہ سے اس ادارے کو شدید مالی بحران کا سامنا ہے-

ٹیگس