Jul ۰۵, ۲۰۱۹ ۱۴:۵۸ Asia/Tehran
  • ایرانی آئیل ٹینکر کو روکنے میں امریکی ہاتھ

اسپین کے وزیر خارجہ نے جبل الطارق میں ایرانی آئل ٹینکر کو روک لئے جانے کے واقعے کی تازہ ترین تفصیلات کا انکشاف کیا ہے۔

اسپین کے وزیر خارجہ جوزف بوریل نے کہا کہ برطانوی بحریہ نے امریکا کے کہنے پر ایرانی تیل کے آئیل ٹینکر کو جبل الطارق کے علاقے میں روکا-

اسپین کے وزیر خارجہ نے کہا کہ چونکہ بظاہر اس آئل ٹینکر کو اسپین کی سمندری حدود میں روکا گیا ہے اس لئے میڈرید اس بات کا جائزہ لے رہا ہے کہ واقعے نے اسپین کے اقتدار اعلی کو متاثر کیا ہے-

اگرچہ ایرانی تیل سے لدے ہوئے آئل ٹینکر کو جبل الطارق کے قریب اس علاقے میں روکا گیا ہے کہ جس پر برطانیہ کا کنٹرول ہے لیکن اسپین اس علاقے پر برطانیہ کی حکمرانی کو تسلیم نہیں کرتا-

جبل الطارق کی مقامی انتظامیہ کے عہدیداروں نے جمعرات کو ایک بیان میں ایک آئل ٹینکر کو روک لئے  جانے کا اعلان کرتے ہوئے دعوی کیا تھا کہ گریس - ون ایک آئل ٹینکر، ایران کا تیل لے کر شام کی ایک آئل ریفائنری کے لئے جارہا  تھا-

برطانوی بحریہ کے اس غیر قانونی اقدام کے بعد تہران میں برطانوی سفیر کو وزارت خارجہ میں طلب کرکے واقعے پر شدید احتجاج کیا گیا- برطانوی سفیر کو ایسے ثبوت و دستاویزات حوالے کی گئیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ آئل ٹینکر پوری طرح سے قانونی راستہ طے کر رہا تھا- 

ٹیگس