Jul ۰۵, ۲۰۱۹ ۱۵:۳۸ Asia/Tehran
  • امریکا میں ہیلی کاپٹر حادثہ، سات افراد ہلاک

امریکا میں باہاماس پولیس کا کہنا ہے کہ بیگ گرانڈ کے جزیرے سے پرواز کرنے والا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہو گیا جس میں سوار سات امریکی ہلاک ہو گئے۔

باہاماس کے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس ہیلی کاپٹر میں سات امریکی سوار تھے جو بیگ گرانڈ کے نامی جزیرے سے  فلوریڈا جانے کے لئے پرواز کے تھوڑی دیر بعد ریڈار سے غائب اور حادثے کا شکار ہو کر سمندر میں جاگرا-

پولیس نے سات امریکیوں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے- مقامی باشندوں نے بتایا ہے کہ جزیرے سے تین کلومیٹر دور ہیلی کاپٹر کا ملبہ پڑا ہوا دیکھا گیا-

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں-

ٹیگس