Jul ۱۱, ۲۰۱۹ ۰۹:۳۲ Asia/Tehran
  • ٹرمپ آئین شکن ہے: امریکی عدالت کا فیصلہ

امریکی عدالت نے صدر ٹرمپ کو آئین کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا ہے۔

امریکی کورٹ آف اپیلز نے بھی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو آئین کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا ہے۔

عدالت نے ٹوئٹر صارفین کو بلاک کرنے سے متعلق صدر ٹرمپ کے اقدام کو امتیازی سلوک قرار دے دیا۔

ججز نے متفقہ طور پر فیصلہ دیا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو یہ حق نہیں کہ وہ اپنا ذاتی اکاونٹ فالو کرنے سے ٹوئٹر صارفین کو روک سکیں۔

ماتحت عدالت نے بھی ٹوئٹرصارفین کو بلاک کرنے سے متعلق صدر ٹرمپ کے اقدام کو امتیازی سلوک قرار دیا تھا۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ وہ واحد امریکی صدر ہیں جنھیں نہ فقط امریکی عوام، عالمی اداروں ، ممالک، انسانی حقوق کی تنظیموں بلکہ ان کے اپنے اتحادیوں نے بھی ایب نارمل شخص قرار دیتے ہوئے ان سے اپنے دماغی معائنے کی درخواست کی تھی جبکہ اب خود امریکی عدالت نے بھی انھیں آئین کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا ہے۔

ٹیگس